ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فخر زمان پر ان فٹ، اب کسے ٹیم میں شامل کیا جائیگا؟

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سڈنی میں موجود وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے گی۔

واضح رہے کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتے۔اس حوالے سے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version