بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 20رنز سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 47 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73، ایلکس ہیلز نے 52، معین علی نے پانچ، لیام لیوئنگسٹون نے بیس، ہیری بروک نے سات، بین سٹوکس نے آٹھ، سام کورن نے چھ ناٹ آئوٹ اور ڈیوڈ میلان نے تین رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن نے دو، ٹم سائوتھی، مچل سانٹر اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 159 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوسکی اور میچ بیس رنز کے فرق سے ہار گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے گیلن فلپس 62 اور کپتان کین ولیمسن 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے کرس واوکس اور سام کورن نے دو دو جبکہ مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جوز بٹلر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button