انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور اس دوران ڈالر 1روپے47پیسے سستا ہو کر 221روپے پر کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس 113پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41253 ہو گیا۔