قومی
سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔