بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو حادثہ

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو ڈی آئی خان کے قریب حادثہ پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرلک سسٹم فیل ہوا، ہائیڈرلک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی، صادق سنجرانی کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی سوار تھے، صادق سنجرانی دیگر سینیٹرز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے بھتبجوں کی شادی میں شرکت کےلئے ڈی آئی خان جارہے تھے۔

Back to top button