ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان نے پہلی جیت حاصل کرلی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے پاکستان پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو6وکٹوں کے فرق سے شکست دیدی، پاکستان کی جیت میں اہم کردار شاداب خان کی تین وکٹوں اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کا رہا، محمد رضوان صرف ایک سکور کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے، تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے ستائیس، کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے پندرہ رنز بنائے،ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، بس ڈی لیڈی حارث رئوف کی گیند آنکھ پر لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین، محمد وسیم نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49، فخر زمان بیس اور شان مسعود بارہ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیدرلینڈز کیخلاف بھی صرف چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، نیدرلینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version