قومی
امریکا کیساتھ معیشت، سرمایہ کار اور تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ، وسیع اور پائیدار تعلقات ہیں۔
وزیر خزانہ نے سفیر کو حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو ہونے والے تخمینے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی تعاون کو سراہا۔
ڈونلڈ بلوم نے امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر انہی جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بھی بتایا اور سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا۔