بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد مستعفی، سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

 وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔احمد جواد نے وزیراعظم کو بھیجا گیا اپنا استعفیٰ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ ’جب پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی تو اس میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقتور تھی، مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقتور تھی‘۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروادیے۔احمد جواد نے اپنے استعفے میں ملکی سیاست سے ریٹائر ہونے کا بھی اعلان کیا۔

اشتہار
Back to top button