خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل ملک مشتاق الہی بنگی بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد تعینات ، عوامی سماجی ،صحافتی ،تعلیمی ،ادبی حلقوں سمیت تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کے سینئر وکلاء راجہ محمد اشرف حیات ، ملک محمد وارث جسرا، ملک حاجی مشتاق حسین بوڑانہ ملک حمیداللہ جسرا، ملک محمد اکرم جسرا، ملک حاجی محمد زماں کہاوڑ اور دیگر وکلاء برادری نے علاقہ تھل کے سرمایہ ءافتخار ملک مشتاق الہی بنگی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جناب ملک مشتاق الہی بنگی کا آبائی علاقہ تحصیل نور پور تھل کا قصبہ پیلووینس ہے۔ موصوف یہاں کی بنگی فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ آپ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں عدلیہ میں اعلیٰ مناصب پر تعینات رہ کر اپنے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں ۔ آپ انتہائی ہردلعزیز، خوش اخلاق ، ملنسار اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔