حنا ربانی کھر کی پاک فرانس بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات تجارتی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال

امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے پیرس میں پاک فرانس بزنس کونسل کے صدر Thierry Pfilmlin سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔Vivatech کے منیجنگ ڈائریکٹر Francois Bitouzet سے ملاقات میں حنا ربانی کھر نے دونوں ممالک کے درمیان سٹارٹ اپ کے شعبوں میں بڑھتے رابطوں اورگلے سال ہونے والے Vivatech اجلاس میں پاکستان کی شمولیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔Campus France اور Conference of Grande Ecoles کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے ادارہ جاتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے طریقوں اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں پاکستان اور فرانس میں تبادلوں کے بارے میں گفتگو کی۔

Exit mobile version