خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پبلک ریلیشن آفیسر ڈی پی او آفس خوشاب حارث رحمان نے کہا ہے کہ ذمہ دار شہری ہمیشہ قانون کا احترام کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وطن عزیز کا ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیشہ قانون کا احترام کرنا چاہیے اور اس پر مکمل عمل بھی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں قانون کی عملداری کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ عوام کے جان و مال اور ان کی املاک کے تحفظ کے لئے ضلع خوشاب کی پولیس مثالی کردار اداکررہی ہے ،جس کا کریڈٹ ڈی پی او خوشاب اسد الرحمان اور ان کی پوری فرض شناس ٹیم کو جاتاہے۔ پی آر او ٹوڈی پی او نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے فرض شناس اور دبنگ پولیس آفیسرز کی وجہ سے ضلع بھر کی پولیس کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے اور حکام بالا کی طرف سے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی گئی ہے ۔ حارث رحمان نے کہا کہ ضلع بھر میں سماج دشمن اور قانون شکن عناصر سمیت کرائمز پیشہ افراد کے خلاف پولیس سخت قانونی کارروائی کررہی ہے۔ ظالم کوکیفرکردار تک پہنچایاجارہاہے اور مظلوم کی بھرپوردادرسی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب میں تھانہ سطح پر آفیسرز کی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کوریلیف ملا اور ان کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوءے جوکہ حکام بالا کا ایک نہایت مستحسن اقدام ہے۔ پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈی پی او آفس نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے خدمت مرکز کے انچارج کی حیثیت سے دفتری اوقات میں کام کے لیے آنے والوں کے معاملات کو جلد نپٹایا جاتاہے۔ حارث رحمان کا کہناتھا کہ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگزکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔