وزیراعظم سینٹورس مال کو کھولنے کے احکامات جاری کریں، محمد کاشف چوہدری

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے اسلام آباد کے معر وف تجارتی مر کز سینٹورس مال کی گزشتہ کئی دنوں سے سیل کیے جا نے کے اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینٹورس مال کو کھولنے کے احکامات جاری کریں، اسلام آباد انتظامیہ کے اس فیصلے سے گزشتہ ایک ہفتے سے سینٹورس مال کے تاجروں  کو اب تک دو ارب  روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، انھوں نے کہااسلام آباد انتظامیہ کے اس فیصلے سے سینٹورس میں رہا ئش پذیر400 سے زائد فیملیوں بے گھر ہو کرذہنی اذیت کا شکار ہو ئی ہیں،جبکہ اس تجارتی مرکز کی بندش سے تین ہزار سے زائد دیہاڑی دار مزدورں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں، ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ان مزدورں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جا ئے اور سینٹورس مال کو سیل کیے جا نے کے فیصلے کے ذمہ داران کو سزاء دی جا ئے ،کاشف چوہدری نے کہا اسلام آباد کے تا جروں کا مطالبہ ہے کہ اگر اسلام آباد انتظامیہ نے سینٹورس مال کو فوری طور پر نہ کھولا تو  پھر اسلام آباد میں احتجاجی مہم کا آغاز کیا جا ئے گا ،اسلام آباد انتظامیہ دارلحکومت کے فائر بریگیڈ نظام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آپ گریڈ کرے ،اونچی  بلڈنگز کو محفوظ رکھنے کیلئے اسلام آبادمیں جدید اسنارکل اورہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جائے، انھوں نے کہا فائر بریگیڈ اپنی نااہلی اور جدید مشینری نہ ھونے کا ملبہ تاجروں پر نہ ڈالے، سینٹورس مال میں جدید حفاظتی انتظامات اور بروقت اقدامات مو جود تھے جس پر مال کی انتظامیہ لائق تحسین ہے۔

Exit mobile version