ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیدی، یواے ای کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ، یو اے ای کی جانب سے کاشف دائود نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈی نے تین، فریڈ کلاسین نے دو جبکہ رولف نے ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں نیدرلینڈز نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا، نیدرلینڈز کی جانب سے میکس نے 23، کولن نے سترہ جبکہ سکاٹ ایڈورڈز نے سولہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے تین، باسل حمید، ایان افضل خان، کارتھیک اور ظہور خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version