قومی
وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو اساکاوا سے ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو اساکاوا سے ملاقات کی۔انہوں نے صدر ADB کا پاکستان کے ایک بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر کئی سالوں میں فراہم کی جانے والی مدد اور سیلاب کے بعد کے حالیہ وعدوں پر شکریہ ادا کیا۔
اے ڈی بی کے صدر نے وزیر خزانہ کو بلوچستان کے دیہی ترقی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے 1.5 بلین ڈالر کے پروگرام کی منظوری اور پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔