محکمہ سوئی گیس کا 15 اکتوبر سے موسم سرما کے نئے گیس فراہمی کا شیڈول جاری


محکمہ سوئی گیس نے آج 15 اکتوبر سے موسم سرما کے نئے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا،گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے میں سے 6 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے ہفتہ 15 اکتوبر سے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6:30 سے 8:30 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے 2:00 بجے اور شام کو 7:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔

یہ شیڈول 15 اکتوبر 2022 سے 15 مارچ 2023 تک نافذ العمل ہوگا۔

Exit mobile version