بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مظفر آباد میں 15 اکتوبر کو بجلی بند رہے گی۔ ترجمان محکمہ برقیات


ترجمان محکمہ برقیات نے کہا ہے کہ بوجہ ضروری مینٹینینس مختلف فیڈرز پر  15 اکتوبر کو بجلی بند رہے گی۔

سٹی ٹو فیڈر، کوہالہ ون فیڈر، برار کوٹ فیڈر اور واٹر سپلائی فیڈر کی بجلی  ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہیگی متاثر ہونے والی ایریاز میں بالا پیر، گوجرہ ،شوکت لائن، لوہار گلی اور برار کوٹ شامل ہیں۔

سب ڈویڑن سٹی ون سے متعلقہ فیڈرز سٹی ون، سٹی تھری،سٹی فائیو، نوسیری فیڈر اور سیکرٹریٹ ایچ پی ٹی فیڈرز کی بجلی بھی 15 اکتوبر کے دن صبح 8 تا شام 4بجے تک بند رہے گی۔

سٹی ون فیڈر کے ایریاز مدینہ مارکیٹ، خواجہ محلہ، سی ایم ایچ روڈ، سیٹھی باغ، قاضی محلہ، گلشن کالونی، بینک روڈ، مین بازار، کچہری روڈ، محلہ شاہ سلطان، بابو محلہ تانگہ اسٹینڈ، اور سٹی تھری فیڈر کے ایریا لوئر پلیٹ، سنٹر پلیٹ، اپر پلیٹ اور سٹی فائیو فیڈر کے ایریا رنجاٹہ، گھوڑے پھیر، طارق آباد، ڈھیریاں بمبیاں، ماکڑی اور نوسیری فیڈر کے ایریاز پوڈیمار، کلس، نکہ شکرپٹیاں، سیری درہ، جڑاں پیراں، ترکھان بانڈی  اور سیکرٹریٹ ایچ پی ٹی فیڈرز کے علاقے دومیل، نڑول، جلال آباد، زیرو پوائنٹ، گھڑی پن، سیکرٹریٹ ایریا، ساتھرا، سنگڑی میرا، مہاجر کیمپ اور مانک پیاں میں 15 اکتوبر بروز ہفتہ کو بجلی صبح 8 تا شام 4 بجے تک بند رہے گی۔

Back to top button