قومی
جاوید اکبر ریاض ڈی جی نیب مقرر
حکومت نے جاوید اکبر ریاض کو ڈی جی نیب مقرر کردیا۔وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے افسر جاوید اکبر ریاض کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق جاوید اکبر ریاض کو تین سال کے لیے ڈی جی نیب مقرر کیا گیا ہے۔جاوید اکبر ریاض کراچی پولیس میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں وہ ٹاؤن پولیس افسر، ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈی آئی جی کرائم برانچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آر پی او ملتان بھی رہ چکے ہیں۔