بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button