لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے بعد بحیرہ روم سے گیس کی پیداوار میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپید نے منگل کے روز سمندری حدود کے تعین کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تاریخی پیش رفت قرار دیا، جو اسرائیلی سلامتی کو مضبوط اور معیشت میں اربوں ڈالر کے اضافے کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے استحکام کو یقینی بنائے گا۔
ڈیل کو کامیاب بنانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسپیکر پارلیمنٹ الیاس بو صعب نے کہا کہ معاہدے کا حتمی مسودہ لبنان کی تمام تر ضروریات کا احاطہ کرتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سمندری حدود کے معاہدے کے بعد بحیرہ روم میں واقع گیس فیلڈز کو دونوں ممالک میں مشترکہ طور پر تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی پانیوں میں موجود قانا گیس فیلڈ میں گیس کی پیداوار لبنانی انتظام میں ہوگی