بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر  ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرجنرل محمدظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں اور انہوں نے کورونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیدا صورتحال کے دوران بھی اہم ذمہ داریاں ادا کیں جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بطریق احسن ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں جبکہ فارن اسٹاف کورس اردن سے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں اورآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔

اشتہار
Back to top button