قومی
وزیر داخلہ پنجاب مستعفی
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔