بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری وارنٹ کے تحت رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button