فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان گرفتار

 ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ ایف آئی اے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں عمران خان کے دست راست طارق شفیع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

Exit mobile version