بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 2 روپے سستا ہوا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر گزشتہ روز 225 روپے 64 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج 2 روپے 14 پیسے مزید بڑھ گئی، صبح 10 بجے کے قریب ڈالر کی قدر 223 روپے 50 پیسے تک آ گئی۔

گزشتہ 8 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 14 روپے 7 پیسے یا 5.87 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں نے روپے کی مضبوطی کی وجہ ستمبر میں ملکی درآمدی بل میں کمی کو قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار موجودہ شرح کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

اشتہار
Back to top button