بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کون کریگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کے لیے  آفیشلز کا اعلان کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں مجموعی طور 16 امپائرز فرائض انجام  دیں گے جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی امپائر  احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔

اشتہار
Back to top button