قومی
مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔عدالت عالیہ نے مونس الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمےکے اخراج کے لیے مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی۔مونس الہٰی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔