بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست، سیریز انگلش ٹیم نے جیت لی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز چار تین سے جیت لی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان نے صرف 47 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 78 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 46 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو انگلش بیٹر رن آئوٹ ہوئے، جواب میں پاکستان کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف پانچ کے مجموعی سکور پر اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان پویلین لوٹ گئے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن کیلئے مطلوبہ رن ریٹ سے سکور بنانا مشکل ہوتا گیا اور ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بنا پائی اور میچ 67 رنز کے فرق سے ہار گئی، شان مسعود 56 جبکہ خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، ڈیوڈ ویلی نے دو جبکہ ریسی ٹاپلے، عادل رشید اور سام کورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button