بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں بھی توسیع

پیٹرول 12روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے 13 پیسے کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی۔ 

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13 روپے، لائٹ ڈیزل 10.78 روپے اور مٹی کا تیل 10.19 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ  ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا، ہدف 1609 ارب روپے تھا۔

اسی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مالی سال 2021-22 کےلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی جس میں31 اکتوبرتک توسیع کی گئی۔

Back to top button