بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

گورنر پنجاب نے کوہسار یونیورسٹی مری میں آل پنجاب یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کا افتتاح کر دیا


گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کوہسار یونیورسٹی مری میں آل پنجاب یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ تین روزہ کانفرنس میں انرجی کرائسس، فوڈ سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، حالیہ سیلاب، آئی ٹی ٹیکنالوجی، زراعت، منشیات کے خاتمے، طلبا وطالبات کی کردار سازی اور ویمن ایمپاورمنٹ کے موضوعات پر سیشن ہونگے۔

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹیز ہی وہ قوت ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہو سکتی ہیں اور تعلیمی اداروں میں جدید ریسرچ رحجانات اور تعلیمی اور تحقیقی معیار میں کمال حاصل کرنے کے علاوہ سٹوڈنٹس کی کردار سازی کا فریضہ  سرانجام دینا بھی یونیورسٹیوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ثابت کر دیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے اور ہمارے ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہیں اور یونیورسٹیوں کو اس میدان میں جدید تحقیق کی مدد سے حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے واضح پالیسی اور رہنما اصول فراہم کرنے چاہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ سا تھ سموگ ، ڈینگی ،کرونا کا مکمل خاتمہ اور زراعت کو تباکاریوں سے بچا ئوکے حوالے سے ریسرچ کے ذریعے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری اور یونیورسٹیوں میں قریبی ربط ناگزیر ہے اور یہی وہ طریقہ جس کی مدد سے یونیورسٹیز نہ صرف ریسرچ کیلئے وسائل حاصل کر سکتی ہیں بلکہ انڈسٹریز کی پیداوار میں اضافہ اور فیکٹریوں کیلئے ماحول دوست ٹیکنالوجی فراہم کر سکتی ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت پنجاب کی سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔

Back to top button