فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جبکہ  فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ شہید ہونے والے 29 سالہ نائیک رشید کا تعلق ٹانک اور 22 سالہ رسول بادشاہ لوئردیر کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگردسکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی اور شہریوں کےقتل میں ملوث تھا جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جا رہی ہے۔

Exit mobile version