اولمپیئن منظور حسین جونیئر مرحوم کی رسم چہلم
دنیائے ہاکی کے لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر مرحوم کی رسم چہلم عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی. اس حوالے سے لاہور میں انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و اجتماعی دعا کرائی گئی
اس موقع پر ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر کے برادر حقیقی مقصود حسین انٹرنیشنل، منظور جونیئر کے بیٹے فیصل منظور، نبیل منظور ، داماد مکرم مختار، برادران نسبتی محسن رفیق ، احسن رفیق و دیگر عزیز و اقارب کے علاوہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر
سیکریٹری جنرل حیدر حسین, پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر ر جاوید منج, پی ایچ اے کے سیکریٹری جنرل کرنل ر آصف ناز کھوکھر, قازقستان ویمن ٹیم کے سابق کوچ قمر رضا
سپورٹس انالسٹ علی عباس,سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاھوت کے صدر محمد عقیل, سپورٹس جرنلسٹ ڈان نیوز کے محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں عزیز و اقارب و ہاکی فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی.