بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت اور سوات میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت کے شیخ بدین پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

چارباغ ضلع سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک ہائی پروفائل دہشت گرد مارا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

مزید پڑھیے  دہشتگردی کو روکنا طالبان کی ذمہ داری ہے، امریکا
Back to top button