ابوظبی ٹی 10، ڈرافٹنگ تقریب 26 ستمبر کو ہوگی

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کا چناؤ پیر 26 ستمبر کو کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔ رواں سال 8 ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹیمیں اپنے اپنے آئیکون کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہیں اب وہ باقی کھلاڑیوں کو چنیں گی اس کے علاوہ ہرٹیم ایک ابھرتا اور 3 یواے ای کے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کرے گی۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت تمام 8 ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن میں ہر ایک ٹیم سے مقابلہ کرے گی جن میں سے 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی جس کے بعد کوالیفائرز اور ایک ایلیمینیٹر کا میچ ہوگا جس میں 2 فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

Exit mobile version