پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور سپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔