بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فواد چوہدری نے حامد خان کو ڈمی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے۔ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے حامد خان کو ڈمی قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اور عمران خان کے درمیان کا معاملہ ہے، وکیل ایسے ہی منہ اٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی، جب عمران خان کے وکیل حامد خان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گفتگو پر تبصرہ کیا تھا۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔حامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔عدالت کے سامنے اپنے وکیل کے فواد چوہدری سے متعلق جواب پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی تھی۔

اشتہار
Back to top button