بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز نواز ملاقات، پنجاب حکومت کی تبدیلی پر غور، الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ن لیگ کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے اور ملاقات میں  ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔اہم ملاقات میں لندن میں موجود خواجہ آصف اور مریم اورنگ زیب شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ لندن اپنے قائد سے ملنے آیا تھا۔

Back to top button