قومی
چیف سیکرٹری پنجاب چھٹی پر چلے گئے
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17 سے 30 ستمبر تک چھٹی منظور ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ سنبل چیف سیکرٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا۔