بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے اور اب نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23اکتوبرکو ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رپورٹ منگوائی جارہی ہے، صوبائی حکومت، الیکشن کمشنرسندھ سے رپورٹ منگوائی جائے گی۔

Back to top button