بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشرقی دریائوں میں سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

بارشوں سے 17 ستمبر سے دریائے راوی، دریائے ستلج اور دریائے چناب کے بہائو میں اضافہ ہو گا

مشرقی دریائوں میں سیلاب کا خدشہ ہونے کے باعث فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کر دی ۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب مشرقی دریائوں میں سیلاب کے خدشہ کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا کہ مون سون ہوائیں کیچ منٹ ایریاز میں طوفانی بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  نے بتایا کہ بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 17 ستمبر سے دریائے راوی، دریائے ستلج اور دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے، 18 ستمبر سے دریائوں کے بہائو میں اضافہ جبکہ متصل ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

اشتہار
Back to top button