بھارت، ای موٹر سائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک، 13زخمی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سکندر آباد شہر میں  پیش آیا، بھارتی پولیس  نے کہا کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای سکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا، شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، پولیس اور فائر فائٹرز نے چار منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں سے ہوٹل کے مہمانوں کو باہر نکالنے کے لیے کرینوں اور دیگر آلات کا استعمال کیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ پہلی اور دوسری منزل پر رہنے والے دھوئیں کی زد میں زیادہ  آگئے اور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی نیچے والی منزلوں پر ہوئیں۔ کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ بھی لگائیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version