گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الٰہی نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنےکی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت اجلاس ہوا جس میں  وزیراعلیٰ نے پنجاب کو گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت گندم نہ دے کرپنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے، پنجاب میں بارشوں اور  سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے، صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے، پنجاب کے خارجی راستوں پر گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنےکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی، امدادی قیمت میں اضافے سے کاشت کاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملےگا،  اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا، دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ اب بھی کم ہیں۔ پنجاب حکومت نے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائےگندم تشکیل دینےکا بھی فیصلہ کیا ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

Exit mobile version