بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے میں ملوث ہو رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کے گزشتہ روز کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں نئی سطحوں کو چھو رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے، اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑا چھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

اشتہار
Back to top button