بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

دوسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن کا انعقاد 18 تا 20 نومبر ہوگا

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری پاکستان میں ایک معروف تجارتی تنظیم ہے جو پاکستان میں نمائش اور کاروباری تقریبات کی صنعت اور ابھرتے ہوئے کاروباری ماحول کے مفادات کی نمائندگی اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔پاکستان کی تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری نے گزشتہ سال سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں پہلے پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اسلام آبادپھر پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن پھر کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن کا انعقاد بھر پور انداز میں کیا گیا

اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال دوبارہ پھر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری سیکنڈ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن کا انعقاد کرنے جارہی ہے جو کہ18 سے20 نومبر تک پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی اس تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس کا کہنا تھا کہ یہ نمائش ملکی ترقی میں اہم کردار اداکریگی اورسرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ترین نمائش ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا جس سے قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے بہترین مواقع پیدا ہو نگے

اشتہار
Back to top button