بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل

پاکستان اور اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب زدگان کی ہنگامی امداد کیلئے دفتر خارجہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم این اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے تقریب کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں پر مکمل بریفنگ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، سیلاب سے گھروں، فصلوں اور لائیو سٹاک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں اقوام عالم پر پاکستان کی فوری امداد پر زور دیا اور یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ عالمی برداری پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔وفاقی وزیر پلاننگ و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے، امید ہے عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔

اشتہار
Back to top button