قومی
پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے وطن واپسی پر پیغام جاری کیا ہے۔وزیر اعظم نے پرتپاک خیر مقدم اور بہترین میزبانی پرقطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس جارہے ہیں، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اس لیے دونوں ممالک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینےکی ضرورت سے آگاہ ہیں۔