بارشیں، کراچی میں انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی

حکومت سندھ کاصوبے بھر میں آج بدھ اور جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

طوفانی بارشوں کے باعث کراچی انٹر بورڈ نے بدھ اور جمعرات کوہونے والے پرچے ملتوی کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ  ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز پر ہوگا۔

Exit mobile version