قومی
کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پرویز الٰہی کا صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم
راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،امدادی کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ادویات، کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔