قومی
شہباز گل کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔شہباز گل کے چیک اپ کیلئے اسپتال میں ڈاکٹرز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹرآف میڈیسن، پروفیسر آف کارڈک، نیورو میڈیسن اور آرتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز گل نے سانس میں دشواری کی بھی شکایت کی ہے۔