محمد سہیل زمان پاکستان تحریک انصاف میں شامل
پاکستان تحریک انصاف کو ضلع خانیوال میں اہم کامیابی ملی ہے جہاں پر مقامی مضبوط سیاستدان پیر محمد سہیل زمان شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی مقامی سیاستدان میں پی ٹی آئی کو ایک اہم کامیابی ملی ہے، 2018ء کے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے والے پیر محمد سہیل زمان شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق بھی موجود تھے۔
سابق ایم این اے قمرالزمان کھگہ کے بیٹے سہیل زمان کھگہ اور سردار سمیع نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ سہیل زمان کھگہ اور سردار سمیع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ 2018ء کے عام اانتخابات میں این اے 153 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پیر محمد سہیل زمان شاہ نے 52424 ووٹ حاصل کیے تھے۔
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری افتخار نذیر نے 1 لاکھ 6 ہزار 291 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی، دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک غلام مرتضیٰ میتلا نے 76920 ووٹ حاصل کیے تھے۔
دوسری طرف سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ض) اعجازالحق نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان سے بہاولنگر کی نشست پر ضمنی الیکشن ملکر لڑنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، طے پایا 13اگست جلسے کے بعد اس بارے میں باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، کسی نے کوئی غلط کام کیاہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ 13 اگست کو لاہور جلسے میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا۔