قومی
وزیراعظم اور آصف علی زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے، عمران کا نظریہ اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے، افواج پاکستان کیخلاف تنقید قطعی برداشت نہیں کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف تنقید قطعی برداشت نہیں کی جائیگی۔